ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اسمبلی انتخابات 2018: بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، چھتیس گڑھ میں 77، تلنگانہ میں 38 اورمیزورم کے 13 امیدواروں کا اعلان

اسمبلی انتخابات 2018: بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، چھتیس گڑھ میں 77، تلنگانہ میں 38 اورمیزورم کے 13 امیدواروں کا اعلان

Sun, 21 Oct 2018 11:14:47  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،21 اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے چھتیس گڑھ، تلنگانہ اورمیزورم ریاست کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ چھتیس گڑھ کی 90 سیٹوں میں سے 77 سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہیں تلنگانہ کی 38 اور میزورم کی 13 سیٹوں پربھی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے بارے میں مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بتایا کہ کل 77 امیدواروں میں 14 خاتون، 25 نوجوان، 29 ایس سی اور10 ایس ٹی امیدوار ہیں۔ کسانی سے تعلق رکھنے والے 53 اور ایک سابق آئی اےایس افسرکو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے تو 14 موجودہ ممبران اسمبلی کے ٹکٹ کاٹ دیئے گئے ہیں، ان میں ایک وزیرکانام بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بڑے ناموں میں راج نانند گاوں سے وزیراعلیٰ رمن سنگھ، بلہا سے ریاستی صدر دھرم پال کوشک اورکھسریا سے سابق آئی اے ایس افسر اوپی چودھری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ چودھری حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں 18 سیٹوں پرالیکشن ہونے ہیں، جن میں سے 17 سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلے مرحللے میں جن 18 سیٹوں پرالیکشن ہوگا، ان میں سے بستر سنبھاگ کی 12 اورراج نانند گاوں ضلع کی 6 سیٹیں ہیں۔


Share: